موضوع:کوریائی جزیرہ نما پر پوتن-کم مذاکرات
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے حال ہی میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے روس کے مشرقی شہر ولادیووسٹک میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ اس میٹنگ کو کافی اہم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ روس اور شمالی کوریا سرد جنگ کے زمانے کے اتحادی ہیں نیز یہ کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب روس علاقہ میں اپنے اثرات بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان ماضی میں جو مذاکرات ہوئے ان سے ایسا لگتا تھا کہ روس پس منظر میں چلا گیا تھا لیکن اب پوتن اور کِم کی ملاقات سے لگتا ہے کہ روس ایک بار پھر علاقہ میں اپنے اثرات قائم کرنے میں کامیاب ہورہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک طرف صدر پوتن اور شمالی کوریا کے رہنما کِم کے درمیان میٹنگ چل رہی تھی تو دوسری جانب امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان مشترکہ فوجی مشق بھی جاری تھی۔ اگرچہ یہ مشق بہت بڑی نہیں تھی پھر بھی شمالی کوریا نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ہنوئی میں ہونے والی بات چیت تعطل کا شکار ہوگئی جس کے بعد واشنگٹن نے پیانگ یانگ پر تازہ پابندیاں عائد کردیں۔ ان تازہ پابندیوں کے بعد شم...