بغدادی کی موت داعش کا بڑا نقصان لیکن اس سے چوکس رہنے کی ضرورت
خیر ہے کہ داعش کے بانی ابوبکر البغدادی مارا گیا۔ ویسے تو اس کی موت کی خبر پہلے کئی بار گرم ہوئی لیکن کوئی بھی پائے تصدیق کو نہ پہنچ سکی۔ امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے مطابق وہ امریکہ کی خصوصی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوا۔ تفصیل کے مطابق وہ سیریا کے ایک صوبے کے ایک گاؤں کی خفیہ سرنگ میں چھپا ہوا تھا اور مسٹر ٹرمپ ہی کے مطابق امریکی فورسز نے اسے جب اپنے حصار میں لیا تو اس نے خود کو اور اپنے بیٹوں کو خود ہی اڑا لیا۔ بہرحال بدنام زمانہ دہشت گرد کا نام اس وقت سننے میں آیا جب 2014 میں موصل کی مشہور مسجد نوری مسجد میں وارد ہوا۔ اس کے گروپ والوں نے نام نہاد خلافت کا اعلان کیا اور اسے اس کا خلیفہ قرار دیا۔ 2014 میں جب اس کی نام نہاد خلافت کا اعلان ہوا تو وہ عراق اور سیریا کے سرحدی علاقوں میں ایک بہت بڑے حصہ پر قابض تھا، جو رقبے کے اعتبار سے برطانیہ کے برابر تھا۔ شمالی عراق میں واقع رقہ کی وہ اپنی راجدھانی کے طور پر استعمال کرتا تھا۔ اس کے اس گروپ میں دنیا کے مختلف ملکوں کے گمراہ اور انتہاپسند مسلم نوجوان شامل ہوئے اور بہتو ں نے اس میں دلچسپی لینا شروع کیا تھا۔ لیکن اس کی نام نہاد خلافت جس قسم ...