پاکستان کو دھوکہ دینے کی اپنی روش بدلنے کی ضرورت
کرگل جنگ جہاں ایک طرف ہندوستان کے خلاف پاکستان کی منصوبہ بند سازشوں میں سے ایک سازش تھی وہیں دوسری طرف ہندوستانی افواج کی شجاعت و بہادری کا ایک جیتا جاگتا نمونہ بھی تھی۔ پاکستانی فوج نے جس طرح شب کی تاریکیوں میں دنیا کی بلندو بالا چوٹیوں پر قبضہ کرنے کی ناکام و ناپاک کوشش کی اس کا یہی انجام ہونا تھا۔ ہندوستانی جوانوں نے جس جاں بازی وجاں نثاری کا مظاہرہ کرکے اس منصوبہ بند سازشوں کو ناکام بنایا وہ تاریخ کا ایک روشن باب بن گیا ہے۔ اس جنگ میں ہندوستان کی شاندار کامیابی یہاں کی مسلح افواج کے بے شمار تمغوں میں ایک دیدہ زیب تمغہ ہے۔ یہ جنگ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ پاکستان شروع سے ہی ہندوستان کے خلاف سازشوں میں مصروف رہا ہے اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس نے ہمیشہ منہ کی کھائی ہے۔ لیکن اس کے باوجود اس کی روش میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ خواہ وہ ممبئی پر ہونے والا خوفناک دہشت گردانہ حملہ ہو جس میں 166 افراد کی جانیں ضائع ہوئی تھیں یا پھر حالیہ برسوں میں پٹھان کوٹ، اڑی اور اب پلوامہ میں دہشت گردانہ اور خود کش حملے ہوں۔ حافظ سعید کو پوری دنیا ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھتی ہے۔ پلوامہ کا خود کش...