موضوع: مودی کی دوسری بار حلف برداری، کابینہ نے بھی لیا حلف
عام انتخابات میں دوسری مرتبہ زبردست کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر جناب نریندر مودی نے بطور وزیراعظم حلف لیا۔ کل نئی دہلی میں راشٹرپتی بھون کے احاطہ میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں مودی کابینہ کے وزراء نے بھی حلف لیا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے وزیراعظم سمیت تمام وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔حلف برداری کی تقریب میں بمسٹیک ممالک کے رہنما مہمانان خصوصی تھے۔ وزراء کی کونسل میں ان لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جو واقعی باصلاحیت ہیں۔ اس حلف برداری کی تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ اس بار وزراء کی کونسل میں سابق خارجہ سکریٹری سبرامنیم جے شنکر کو شامل کیا گیا ہے۔ جناب جے شنکر نے وزارت خارجہ میں سکریٹری کی حیثیت سے اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ چین سے متعلق اُمو رکے ماہر سمجھے جاتے ہیں اس لئے کابینہ میں ان کی شمولیت کافی اہم سمجھی جارہی ہے۔ بی جے پی صدر امت شاہ کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ وہ حکومت میں ایک اہم کردار ادا کریں گے۔ جناب مودی نے اکثر یہ بات کہی ہے کہ ملک کے لوگوں کو ان کی حکومت سے کافی توقعات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دوسری بار بھی بی جے پ...