گلگت۔بلتستان کی حیثیت تبدیل کرنے کی پاکستانی کوشش کو ہندوستان نےسختی سے کیا مسترد
اس ماہ کی پہلی تاریخ کو پاکستان نےگلگت۔بلتستان کوعارضی صوبے کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔ اس علاقہ کو اس سےپہلے شمالی علاقوں کےنام سے جانا جاتا تھا۔ گلگت۔بلتستان مقبوضہ کشمیر کا ایک حصہ ہے جس پر پاکستان نے ناجائز اور غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ ہندوستان نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کےاس اعلان پرسخت رد عمل ظاہر کرتےہوئےاسلام آباد کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ کےترجمان انو راگ سریواستو نے کہا کہ نئی دہلی اس ہندوستانی علاقے کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی پاکستانی کوشش کو سختی سے مسترد کرتاہے جس پر پاکستان کا غیر قانونی قبضہ ہے۔ انہوں نےپاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ان تمام علاقوں کو فوری طورپر خالی کردے جن پر اس نے زبردستی قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ایسے علاقوں پرکوئی حق نہیں ہے اور حکومت پاکستان کے تازہ ترین اقدام سےاس علاقہ میں جاری حقوق انسانی کی شدید خلاف ورزیوں کو چھپایا نہیں جاسکتا۔ جناب سریواستو نےکہا کہ 1947میں جموں وکشمیر کےیونین آف انڈیاکےساتھ قانونی اورمکمل الحاق کی رو سے گلگت۔بلتستان سمیت جموں وکشمیر کے مرکز کے زیرانتظام علاقے اور لداخ ہن...