امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم ہونے کا امکان؟
حالیہ دنوں میں ایک طرف امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی سطح پر پیدا ہونے والے اختلافات کے باعث کشیدگی کا ماحول پیدا ہوا تو دوسری طرف امریکہ اور ایران کے درمیان ،ایران کے نیو کلیائی پروگرام کے سوال پر دوبارہ کشیدگی کی فضا تشویش کا باعث بنی۔یہ دونوں باتیں امریکی صدر ٹرمپ کے کئے گئے بعض فیصلوں کی بنیاد پر سامنے آئیں۔ امریکہ اورچین دنیا کی بڑی معیشتیں ہیں اور ان کے درمیان اس نوعیت کی اگر تجارتی جنگ شروع ہوتی ہے تو اس کا اثر صرف ان دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات تک نہیں محدود رہ سکتا بلکہ پوری دنیا کی تجارت پر اس کے ناخوشگوار اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور متعدد دوسرے ملکوں کی تجارتی سر گرمیوں پر بھی ناخوشگوار اثر پڑے گا۔ در اصل صدر ٹرمپ کے بعض فیصلے اچانک او رغیر متوقع طور پر سامنے آتے ہیں جس کی وجہ سے خود ان کے روایتی اتحادیوں میں بھی کنفیوژن پیدا ہو جاتا ہے۔ چنانچہ تجارت کے معاملے میں انہوں نے چین سے متعلق جو فیصلہ کیا اس کا چین نے بھی اسی انداز سے جواب دیا اور اس کی طرف سے بھی کچھ اسی طرح کا انداز اختیار کیا گیا جو صدر ٹرمپ سے مخصوص ہو کر رہ گیا ہے۔ظاہر ہے اگر دونوں طرف اس طرح کا رویہ اختیا...