ترقی کیلئے امن ہی لازمی شرط ہے
ہندوستان نے ہمیشہ ہی ترقی کیلئے امن کی اہمیت کو اجاگرکیا، اس کیلئے دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے،ساتھ ہی دہشت گردی کے خلا ف نہ صرف بگل بجایا بلکہ عملی طور پر دنیا کو متحد کرنے کی بھی پہل کی۔ دنیا نے ماضی سے حال تک ہندوستان کی اس کوشش اور سوچ کو سراہا بھی ہے اور اس کے ساتھ بھی کھڑی ہوئی ہے۔ ایک ایسے ماحول میں جب دنیا کے سامنے کورونا کی وبا نے زبردست چیلنج پیدا کردئیے ہیں، ہندوستان نے ایک بار پھر ترقی کی راہ کو مزید ہموار کرنے کیلئے دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا نعرہ بلند کیا ہے۔شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن(ایس سی او) کی سربراہان حکومت کے 19 ویں اجلاس میں نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے دنیا کو پھر ایسے ممالک سے ہوشیار کیا جو دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ساتھ ہی ‘ایس سی او’کے ممبر ممالک سے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ قوانین کو نافذ کرنے کی اپیل کی تاکہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والی محفوظ پناہ گاہوں، ڈھانچہ اور مالیاتی نیٹ ورک کو ختم کیا جاسکے۔ اس کیلئے ہندوستان ہر پلیٹ فارم اورموقع پر اس ضرورت پر زور دیتا آیا ہے،کیونکہ دنیا میں دہشت گردی ہی سب سے ب...