موضوع: ہندوستان کے خلاف عمران حکومت کے اشتعال انگیز اقدامات
ہندوستان کی جانب سے کشمیر کے تعلق سے دفعہ 370 حذف کئے جانے کے بعد پاکستان کی عمران حکومت نے کچھ اتنا شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور ایسے ایسے اشتعال انگیز بیانات جاری کئے ہیں نیز ایسے اقدامات کئے ہیں کہ یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ کسی ملک کا منتخب وزیراعظم کسی پڑوسی ملک کے خلاف اس سطح کی باتیں بھی کرسکتا ہے؟ پہلے حکومت پاکستان نے سفارتی اور تجارتی تعلقات توڑنے کا فیصلہ کیا۔ پھر سفارتی سطح پر اس بات کی بھرپور کوشش کی کہ عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرکے بین الاقوامی سطح پر واویلا کیا جائے ۔ حالانکہ اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل میں چین کی تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان کو جس سبکی کا سامنا کرنا پڑا اس کے پیش نظر پاکستان کو یہ احساس ہوجانا چاہئے تھا کہ عالمی پیمانے پر اس کی ساکھ کیا ہے۔ لیکن جذباتیت اور جوش کچھ اس طور پر پاکستانی حکمرانوں پر حاوی ہے کہ وہ اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے سے گریز نہیں کررہے ہیں۔ ایک وفاقی وزیر تو کشمیر کا ذکر کرکے رو پڑے اور وہاں کی انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری اس حقیقت کو نظرانداز کرکے کہ خود پاکستانی میڈیا اس وقت بالواسطہ طور پر بدترین قسم کی سنسرشپ کی زد میں...