غیر معمولی ورچوئل جی۔20 سربراہ کانفرنس



26 مارچ 2020 کو گروپ 20 سربراہان مملکت کی ایک غیر معمولی ورچوئل کانفرنس ہوئی جس کا مقصد کووڈ۔19 وبا سے پیدا چنوتیوں سے نپٹنے کے طریقۂ کار پر تبالۂ خیال کرنا تھا۔سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندرمودی کی درخواست پر یہ کانفرنس بلائی تھی۔

امریکی صدر ڈونل ٹرمپ،برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن، فرانسیسی صدر امینوئل میکرون، چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادیمیر پتن اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے سمیت گروپ۔20 کے تمام رہنماؤں نے اس غیر معمولی ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی۔

اس وبا سے پڑنے والے معاشی اور سماجی اثرات کو کم کرنے کے لیے گروپ کے رہنماؤں نے تمام دستیاب پالیسی طریقۂ کاروں کو استعمال کرنے سے اتفاق کیا۔ انھوں نے عالمی نموکی بحالی، منڈی کے استحکام اور لچک کو مستحکم کرنے سے بھی اتفاق کیا۔ اور عالمی معیشت کو 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی مدد کی فراہمی کا عزم بھی ظاہر کیا۔ اس کے علاوہ گروپ کے رہنما، ڈبلیو ایچ او کووڈ سالیڈیریٹی فنڈ میں اپنا تعاون دینے پر بھی متفق ہوئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نےگروپ۔20 کا غیرمعمولی اجلاس بلانے کے لئے سعودی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ نریندر مودی نے اس وبا سے پیدا ہونے والے خطرناک سماجی اور معاشی اثرات پر توجہ دلائی اور کہا کہ کووڈ۔19 کے 90 فی صد متاثرین اور اس سے ہونے والی 88 فی صد اموات گروپ۔20 ممالک میں ہوئی ہیں۔ ان ممالک کی کل گھریلو پیداوار دنیا کی 80 فی صد اور آبادی 60 فی صد ہے۔ انھوں نے گروپ۔20 پر زور دیا کہ اس مہلک بیماری سے نپٹنے کے لئے ایک ٹھوس لائحہ عمل تیار کریں۔

ہندوستانی وزیر اعظم نے انسانوں کو عالمی خوشحالی اور تعاون میں مرکزی حیثیت دینے کی ضرورت پر زور دیا اور اپیل کی کہ میڈیکل تحقیقات اور ترقی کے فوائد سےآزادانہ اور مشترکہ طور پر استفادہ کیا جائے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ بین رابطہ دنیا کے لئے گروپ۔20 کو چاہئے کہ وہ اختیاری، ہمدردانہ اور انسانیت نواز صحت دیکھ بھال نظام تیار کرے اور بحران سے نپٹنے کے لئے نئے پروٹوکولس و طریقۂ کار کو فروغ دے ۔ اس کے علاوہ انھوں نے عالمی صحت تنظیم جیسی بین رابطہ جاتی تنظیموں کی اصلاحات پر بھی زور دیا۔ہندوستانی وزیر اعظم نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے معاشی مشکلات خصوصاً سماج کے کمزور طبقات کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے گروپ۔20 کو مل جل کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جی۔20 رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ، انسانیت کی اجتماعی فلاح و بہبود کے لئے عالمیت کو نئے دور میں لے جائیں اور انسانی مفادات کے مشترکہ فروغ پر ہمہ جہت توجہ مرکوز کریں۔

گروپ۔20 کے رہنماؤں نے اس وبا سے مؤثر انداز میں نپٹنے کے لئے آپسی تال میل پر مبنی مشترکہ عالمی طریقۂ کار پر زور دیا تاکہ عالمی معیشت کا تحفظ کیا جاسکے، تجارتی رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے اور عالمی تعاون کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جاسکیں۔

ہندوستانی وزیر اعظم نے اس وبا کے بارے میں ٹیلیفون پر امیر قطر، شیخ ثمیم بن حماد الثانی اور ابو ذہبی کے ولیعہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد النہیان سے بھی بات چیت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

موضوع: وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کی اصلاحات کا مطالبہ

موضوع: جنوب مشرقی ایشیاء کے ساتھ بھارت کے تعلقات

جج صاحبان اور فوجی افسران پلاٹ کے حقدار نہیں پاکستانی سپریم کورٹ کے جج کا تبصرہ