موضوع: ہندوستان کے جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے ساتھ تعلقات
ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے تحت وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہند-آسیان وزارتی میٹنگ مشرقی ایشیاءکے وزرائے خارجہ کی نویں میٹنگ، آسیان ملکوں کے 26 ویں علاقائی فورم اور میکانگ گنگا تعاون کی دسویں میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے حال ہی میں تھائی لینڈ کی راجدھانی بینگ کاک کا دورہ کیا۔ ہند- آسیان وزارتی میٹنگ میں وزیراعظم نریندرمودی کے قوانین پر مبنی ایک آزاد اور سب کی شمولیت والے ہند-بحرالکاہل کے ویژن کا اعادہ کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر خارجہ نے ہند-بحرالکاہل کے بارےمیں آسیان کے اعلان کردہ نظریہ کا خیر مقدم کیا۔ اس میٹنگ مین ڈاکٹر جے شنکر نے بحری تعاون، کنکٹی ویٹی اور دیرپا ترقی کے مقاصد کے حصول پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ہند- بحرالکاہل کے علاقہ میں ہندوستان اور آسیان ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر موصوف نے آسیان سے اپیل کی کہ وہ انڈین اوشن رم ایسوی سی ایشن اور بے آف بنگال انیشئٹیوفارملٹی سیکٹورل ٹیکنیکل اینڈ اکونامک کو آپریشن سمیت دوسرے علاقائی گروپوں کے ساتھ بھی تعاون کو فروغ دے۔ جناب جے شنکر نے ویتنام کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ فیم بن من ک...