Posts

موضوع: ہندوستان کا ایک اور کارنامہ، سیارچہ ایمی سیٹ کا کامیاب تجربہ

سیارچہ شکن میزائل کے بعد بھارت کو پیر کے روز ایک اور بڑی کامیابی ملی جب ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم نے پہلی مرتبہ تین مختلف مداروں میں سیارچوں کو لانچ کرنے والے پی ایس ایل وی –سی45 سے ایمی سیٹ کے ساتھ 28 چھوٹے غیر ملکی سیارچوں کو خلاء میں چھوڑا۔ خلاء میں چھوڑے جانے کے 17 منٹ کے اندر ایمی سیٹ اپنے مدار میں پہنچ گیا اور 100منٹ کے اندر دوسرے چھوٹے غیر ملکی سیارچے بھی اپنے اپنے مدار میں لانچ کر دیئے گئے ۔ اسرو اور دفاعی تحقیق و ترقی تنظیم نے مشترکہ طور پر اس سیارچہ کو بنایا ہے۔ اس سے سرحد پر رڈار اور سینسرپر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک نقشہ بھی آسانی سے بنایا جا سکے گا۔ ایمی سیٹ کاوزن 436 کلو گرام ہے۔ یہ ڈی آر ڈی او کا الیکٹرانک انٹلی جنس سیٹلائٹ ہے۔28دوسرے سیارچوں کا تعلق لیتھوینیا ، اسپین ، سوئٹزرلینڈ اور امریکہ سے ہے جن کو تجارتی مقاصد کے تحت لانچ کیا گیا ہے۔ اس کامیابی سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ پی ایس ایل وی راکٹ کافی قابل اعتبار ہے اب تک اس راکٹ سے 47 بار سیارچوں کو خلا میں چھوڑا گیا ہے۔ لیکن صرف دوبار وہ اپنے مشن میں ناکام رہا۔ 1993میں جب پہلی بار اس راکٹ سے سیارچہ کو خلاء می...

افغان خواتین اور دوسرے حلقوں میں بڑھتی ہوئی تشویش

ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوپائی ہے کہ امریکہ کے خصوصی سفیر اور طالبان کے نمائندوں کے مابین جو بات چیت ہورہی ہے اس کا کیا نتیجہ برآمد ہوگا ۔ یا یہ کہ افغانستان کا اگلا سیاسی منظر نامہ کیا ہوگا۔ حالانکہ گزشتہ ماہ تک امریکہ کے خصوصی سفیر برائے افغان امورزلمے خلیل زاد اور طالبان لیڈروں کے درمیان بات چیت کے پانچ دور مکمل ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک اس بات کا ہلکا سا اشارہ بھی نہیں ملا کہ سمجھوتے کی تجاویز اور امکانات کیا ہیں؟ اس تاخیر اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے افغان سماج کے مختلف حلقوں میں تشویش اور کشمکش کا ماحول پایا جاتا ہے اور سب سے زیادہ تشویش خواتین کے حلقوں میں ہے کیونکہ وہ اس ماحول کا تصور کرکے کانپ اٹھتی ہیں جب افغانستان میں طالبان بر سراقتدار تھے۔ اگرچہ طالبان کے متعدد لیڈروں نے ایسے بیانات بھی دیئے ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ عورتوں کے حقوق اور آزادی کے تعلق سے یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان کی آزادی کا احترام کیا جائے گا۔ مثلاً ایک طالبانی لیڈر شیر محمد عباس استانک زئی نے اسی سال کے اوائل میں روس میں منعقدہ مذاکرات میں یہ بات کہی تھی کہ ہم خواتین کو مسلم معاشرے کا معمار ت...